Live Updates

الیکشن کمیشن ،ْ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد سلمان کے مبینہ طور پر دوشناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے پر نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس ،ْجواب طلب

پرانے شناختی کی تصویر میں ان کی داڑھی بھی ہے اور نئے شناختی کارڈ کی تصویر میں داڑھی نہیں ہے ،ْ چیف الیکشن کمشنرکا وکیل سے مکالمہ ،ْ مزید سماعت بارہ ستمبر کو ہوگی

پیر 3 ستمبر 2018 15:19

الیکشن کمیشن ،ْ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد سلمان کے مبینہ طور پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد سلمان کے مبینہ طور پر دوشناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے پر نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد سلمان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شعیب اکمل کے وکیل حسن مان نے موقف اختیار کیا کہ محمد سلمان دو نام استعمال کرتے ہیں اور ان کے دو شناختی کارڈ ہیں،ان کے پہلے شناختی کارڈ میں ان کا نام سلمان نعیم ہے اور تاریخ پیدائش 28جنوری1994ہے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 25سال کی عمر چاہئے،اس شناختی کارڈ پر انہوں نے پاسپورٹ بنایا ،دوسرا شناختی کارڈ بعد میں بنایا ،ْ ابھی بھی پرانے پاسپورٹ کو استعمال کر رہے ہیں،17مئی 2018کو انہوں نے یو اے ای کاسفر پرانے پاسپورٹ پر کیا،وکیل نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام محمد سلمان ہے اور تاریخ پیدائش1فروری 1993ہے نیا شناختی کارڈ 30مئی 2017 کو بنایا ہے جس میں نام اور تاریخ پیدائش بھی تبدیل کی ہے،کاغذات نامزدگی میں ان کا نام محمد سلمان ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن میں سلمان نعیم ہے ،انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے ایک دن پہلے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ساڑھے 17 کروڑ جمع کرائے جہاں ان کا نام سلمان نعیم ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرانے شناختی کی تصویر میں ان کی داڑھی بھی ہے اور نئے شناختی کارڈ کی تصویر میں داڑھی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات