Live Updates

سلیم صابری کا وزیراعلیٰ ہاوس پر احتجاج

پیر 3 ستمبر 2018 16:22

سلیم صابری کا وزیراعلیٰ ہاوس پر احتجاج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) معروف قوال امجد صابری کیساتھ زخمی ہونے والے سلیم صابری کا وزیراعلیٰ ہاوس پر احتجاج، سلیم صابری نے احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ لاکھ معاوضہ نہیں دیا گیا امجد صابری کے بعد پریشان ہیں فن ہے لیکن وسائل نہیں۔

(جاری ہے)

کوئی بھی حکومت ہو اعلان کرتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔

اگر مجھے معاوضہ نہیں دیا جاتا تو کم سے کم ایک نوکری دی جائے۔ میں گھر کا کرایہ ادا نہیں کر سکتا سندھ حکومت میری مدد کرے۔ سلیم صابری نے کہا کہ عمران خان کے کینسر ہسپتال کیلئے قوالی گا کر چندہ جمع کیا تھا۔اگر ابھی وسائل ہوتے تو بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئیے بھی پروگرام کرکے چندہ جمع کرسکتا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات