آئی ایس پی آر کا ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ نیا پرومو جاری

پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر 3 ستمبر 2018 16:22

آئی ایس پی آر کا ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ نیا پرومو جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) یوم دفاع 2018 ء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر نے ’’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ کے نام سے نیا پرومو جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ کے نام پر پرومو جاری کر دیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید سمیت چودھری محمد اسلم ، بشیر احمد بلور ، اسرار اللہ خان گنڈا پور اور دیگر شہداء کی تصاویر دکھائی گئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے نئے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔