فیصل آباد: حلقہ این اے 103وپی پی103ضمنی انتخاب ،

لاہور ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل قائم ،5سے 8ستمبر تک کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا استرداد کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی

پیر 3 ستمبر 2018 16:31

فیصل آباد: حلقہ این اے 103وپی پی103ضمنی انتخاب ،
فیصل آباد۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 103اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ103 تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد میں 14اکتوبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشید شیخ پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ٹربیونل میں 5سے 8ستمبر تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا استرداد کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور ٹربیونل ان اپیلوں پر فیصلہ 13ستمبر تک سنائیگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور یا مسترد کئے گئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فیصلہ کیخلاف اپیلوں کیلئے کل 17ٹربیونل تشکیل دیئے گئے ہیں ،جو پنجاب کے قومی اسمبلی کی8 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 13حلقوں کے کیسز نمٹائیں گے،انہوںنے بتایاکہ این اے 124اور این اے 131لاہور کیلئے جسٹس شاہد وحید ، پی پی 164اور پی پی 165 لاہور کیلئے جسٹس چوہدری محمد اقبال، این اے 56 اٹک ، این اے 60اور 63راولپنڈی ، این اے 65چکوال ، پی پی3اٹک ، پی پی 27جہلم کیلئے راولپنڈی بنچ میں جسٹس مرزا وقاص رئوف سماعت کریں گے ،انہوںنے بتایا کہ پی پی 201ساہیوال اور پی پی 222ملتان کے امیدواروں کی سماعت ملتان بنچ کے جسٹس سردار احمد نعیم ، پی پی 261رحیم یار خان جسٹس محمد امیر بھٹی ، پی پی 272مظفر گڑھ اور پی پی 292ڈیرہ غازی خان جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور پی پی 296 راجن پور کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت جسٹس طارق افتخار احمد کے سپرد کی گئی ہے،امیدواروں کی حتمی لسٹ 14ستمبر بروز جمعہ کو جاری کی جائیگی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم 15ستمبر بروز ہفتہ کو واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی فائنل لسٹ کا اجراء کر دیا جائیگا،انہوںنے بتایاکہ قومی وصوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان 16ستمبر بروز اتوار کو جاری کئے جائیں گے اور پولنگ 14اکتوبر بروز اتوارکو ہو گی۔