ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

پیر 3 ستمبر 2018 16:39

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ‘ ایل ڈی اے ایونیو ون ہائوسنگ سکیم اور عبدالستار ایدھی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور عمارتوں کے غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف آپریشن کر کے رہائشی پلاٹوں پر تعمیر کی جانے والی دو عمارتیں مسمار کر دی جبکہ دو عمارتوں کے کمرشل گیٹ اتار دیئے ۔

(جاری ہے)

ایدھی روڈ پرنصب شدہ ایڈورٹائزنگ بورڈز اوربینرز اتار دیئے۔