احتساب عدالت میں دوران پیشی نوازشریف اور علی احمد کرد کے درمیان طویل گفتگو

پیر 3 ستمبر 2018 19:46

احتساب عدالت میں دوران پیشی نوازشریف اور علی احمد کرد کے درمیان طویل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) احتساب عدالت میںپیشی کے دوران سابق وزیر ا عظم نوازشریف اور سابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد کے درمیان طویل گفت وشنید ہوئی۔علی احمد کرد کمرہ عدالت میں ساڑھے دس بجے آئے تو میاں نوازشریف اپنی نشست سے اٹھ کر گرمجوشی کے ساتھ ان سے ملے۔ان کے ساتھ عدلیہ بحالی تحریک کی پرانی باتیں کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ان سے گفتگو کے دوران ں نوازشریف نے لیگی دوستوں کو بھی نظرانداز کیا۔ایک موقع پر کے پی کے کے سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ ان سے ملاقات کے لئے آگے آئے تو میاں نوازشریف نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں منع کردیا۔سابق وزیراعظم سے کمرہ عدالت میں ملاقات کرنے والوں میں سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سینیٹر سعدیہ عباسی،سینیٹر چوہدری تنویر،سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر موجود تھی۔