سربراہ اسلامی اتحادی فوج راحیل شریف کی عوامی مقبولیت عروج پر

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ہزاروں پاکستانیوں نے سابق آرمی چیف کو دیکھ کر پاکستان آرمی زندہ باد،راحیل شریف زندہ باز کے نعرے لگا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 3 ستمبر 2018 19:09

سربراہ اسلامی اتحادی فوج راحیل شریف کی عوامی مقبولیت عروج پر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03ستمبر 2018ء) : جنرل (ر) راحیل شریف کی مقبولیت کا تازہ ترین واقعہ منظر عام پر آگیا۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی مسجد نبوی میں حاضری ،ہزاروں پاکستانیوں نے سابق آرمی چیف کو دیکھ کر پاک آرمی زندہ باد،راحیل شریف زندہ باز کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام کو اپنی مسلح افواج سے جو خصوصی محبت اور عقیدت ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کو عوام میں ایک خاص مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ایسی مقبولیت جو شائد کسی سیاستدان یا کسی بھی اور عہدیدار کو نصیب نہیں ہوتی ۔عوام ہر وقت جاننا چاہتی ہے کہ انکی فوج کے سربراہ اور انکے محافظوں کے سربراہ اعلیٰ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اٹھائے جانے والے چھوٹے چھوٹے اقدامات کو بھی عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انکی ذاتی زندگی کی مصروفیات بھی شہہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں۔تاہم جنرل (ر) راحیل شریف پاک فوج کے ان سپہ سالاروں میں سے ایک ہیں جن کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں ۔ان کی مقبولیت کی وجہ دہشتگردی کے خلاف انکی گراں قدر خدمات ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔سابق آرمی چیف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو نے کے بعد آجکل سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ سعودیہ کی جانب سے بنائے جانے والے فوجی اتحاد کی اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظر عا م پر آ گئی۔ جنرل (ر) راحیل شریف مسجد نبوی میں حاضری دینے کے لیے تشریف لے گئے۔اگرچہ انکو سیکیورٹی کے سخت حصار میں لے جایا گیا تاہم انکو دیکھتے ہی سینکڑوں پاکستانی وہاں جمع ہو گئے۔

انہوں نے اپنی فوج کے سابق آرمی چیف سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے مسجد نبوی کے صحن میں راحیل شریف زندہ باد،پاک آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

 یہ مناظر دیکھ کر غیر ملکی بھی حیران تھے۔یہ واقعہ پاکستانی عوام کا اپنی فوج کے ساتھ والہانہ عقیدت کا ثبوت ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک تھپڑ ہے جو آئے روز پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔