الیکشن کمیشن نے شہیدہارون بلور کی بیوہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے

پیر 3 ستمبر 2018 20:56

الیکشن کمیشن نے شہیدہارون بلور کی بیوہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء ہارون بلور کی شہادت سے خالی ہونے والی نشست پی کے 78پر ضمنی الیکشن کے لیئے شہید کی بیوہ ثمر ہارون بلور کے کا غذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔شہید رہنما کے بیٹے نے حمایت کرنے پر تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پشاور میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور کی جگہ ان کے صاحبزادے دانیال بلورالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ریٹرننگ آفیسرنے جانچ پڑتال کے بعد کاغذات درست قراردیئے۔ دانیال بلور نے کہا کہ حمایت کرنے اور عزت دینے پروہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے مشکور ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا اگرتحریک انصاف اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے تو مقابلہ کریں گے اگلے ہفتے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے