Live Updates

چودھری شجاعت کے این اے 65 تلہ گنگ اور این اے 69 گجرات سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور

پیر 3 ستمبر 2018 21:35

چودھری شجاعت کے این اے 65 تلہ گنگ اور این اے 69 گجرات سے مونس الٰہی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے ضمنی انتخاب کیلئے این اے 65 تلہ گنگ سے اور سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی کے این اے 69 گجرات کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنما پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

ان حلقوں کے بلدیاتی عہدیداروں، سابق ارکان اسمبلی، عمائدین اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز و معروف شخصیات کے علاوہ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

این اے 65 سے چودھری شجاعت حسین کے متبادل امیدوار چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دئیے گئے ہیں۔ یہ دونوں نشستیں چودھری پرویزالٰہی کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی اپنی نشست برقرار رکھی تھی اور وہ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات