شہید ہارون بلورکی بیوہ ثمر بلور کے کاغذات نامزدگی درست قرار

پیر 3 ستمبر 2018 22:44

پشاور۔03 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کی78 پر14اکتوبرکوہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے شہید ہارون بلورکی بیوہ ثمر بلور کے کاغذات نامزدگی درست قراردیدئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی جہاں ثمر بلور کی جگہ ان کے صاحبزادے دانیال بلور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، بعدازاں ریٹرنگ آفیسرنے جانچ پڑتال کے بعد کاغذات درست قرار دیئے۔

اس موقع پردانیال بلور کاکہناتھاکہ حمایت کرنے اور عزت دینے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشکور ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگرتحریک انصاف اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے تو مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔