Live Updates

سینیٹر چوہدری محمد سرور صوبائی گورنر کے منصب پر فائز ہونے والے 14 ویں سینیٹر بن گئے

پیر 3 ستمبر 2018 22:58

سینیٹر چوہدری محمد سرور صوبائی گورنر کے منصب پر فائز ہونے والے 14 ویں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور صوبائی گورنر کے منصب پر فائز ہونے والے 14 ویں سینیٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ ان سے پہلے مخدوم سجاد حسین قریشی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فضل حق، فدا محمد خان، کمانڈر خلیل الرحمن، بیرسٹر مسعود کوثر، مہتاب عباسی، جبار خان، کمال اظفر، اقبال ظفر جھگڑا، سردار ذوالفقار کھوسہ، سردار لطیف کھوسہ اور رفیق رجوانہ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گورنر بننے سے پہلے ایوان بالا کے رکن رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات