قوم کو غیر ضروری معاملات میں الجھاکر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، شاہی سید

پیر 3 ستمبر 2018 23:40

قوم کو غیر ضروری معاملات میں الجھاکر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ قوم کو غیر ضروری معاملات میں الجھاکر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ملک کے لیے سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی و انتہاء پسندی ہے اہم قومی مسئلے پر حکمران ایک لفظ بولنے کو تیار نہیں ہیںگزشتہ کئی دہائیوں سے خاص طور پر پختون خطہ بد ترین دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہے دو سپر پاورز کی جنگ کا حصہ بننے کے ساتھ ہی خطے کی تباہی و بربادی کی بنیاد رکھی گئی اور ہم ابھی تک جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہیںجنگ کی تباہ کاریوں کی بناء پر لاکھوں پختونوں کو اپنا جنت نظیر خطہ چھوڑ نا پڑا، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر نے مذید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکمراں صرف معافیاں مانگنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیںعوام حکمرانوں سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر معذرت اور معافیوں کے بجائے مسائل کے حل کی جانب اقدامات چاہتے ہیںعوامی نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل کی جانب اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کرے گی شہر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے اعلانات خوش آئند ہیںامید کرتے ہیں کہ اعلانا ت جلد عملی شکل اختیار کریں گے کراچی اس وقت لاتعداد سنگین مسائل کا شکار ہے جس کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے شہر میں قیام امن اور مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔