Live Updates

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے ، فواد چوہدری

ترقیاتی فنڈز اراکین پارلیمنٹ کی جگہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے خرچ ہوں گے ہم 3 ماہ میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے اور اس نظام کو نفاذ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری معاون ہو گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 4 ستمبر 2018 00:07

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا سفارتی سطح پر ہماری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے، ترقیاتی فنڈز اراکین پارلیمنٹ کی جگہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے خرچ ہوں گے ہم 3 ماہ میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے اور اس نظام کو نفاذ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری معاون ہو گی پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان میں طرز حکمرانی نہ تبدیل ہوا اور عوام کو اقتدار میں شریک نہ کیا گیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے عمران خان چاہتے ہیں کہ اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو ں ترقیاتی فنڈز اراکین پارلیمنٹ کی جگہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے خرچ ہوں گے ہم ان 3 منصوبوں میںنیا نظام نافظ کریں گے جہاں ہماری حکومت ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ کام 3 ماہ میں ہو جائے اتوار تک وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی قانون کا مسودہ پیش کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل یہ ہے مقامی نمائندے مسائل حل کریں شہباز شریف نے تمام مسائل ایک شیر پر لگا دئے ہماری کوشش ہو گی کہ اس نظام کے نفاد میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی ہماری معاون ہو کراچی کے مسائل منتخب میئر حل کر سکتا ہے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اس حوالے سے ہم اپوزیشن سے رابطے کریںگے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پی ٹی وی سے پابندیاں ختم کیں او راپوزیشن رکن کو ایڈیٹو ریل بورڈ میں نامزد کیا آج پی ٹی وی پر اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ وقت دیا جا رہا ہے عمران خان وزیراعظم ہاؤس چھوڑ کر 3 کمروں کے گھر میں رہ رہے ہیں وہ ہر فیصلہ خود نہیںکرتے بلکہ ماہرین پر بھر وسہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات