Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان سے کیا امید وابستہ ہے ؟ نوجوت سنگھ سدھو نے بتا دیا

عمران کی جانب سے امن مذاکرات پر زور نے میری امیدیں اور بڑھا دی ہیں:سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 ستمبر 2018 13:00

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان سے کیا امید وابستہ ہے ؟ نوجوت سنگھ ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 ستمبر 2018 ء) بھارتی صوبہ پنجاب کے آرٹ، سیاحت و ثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو نے اجمیر میں ایک نجی سکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری آنے کی بات کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کو درست قدم قرار دیا۔

تقریب میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ،میں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے ، وہ دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کا پیغام سمیت رشتوں میں بہتری کا راستہ نکالے گا۔انہوں نے بتایا کہ عمران کی جانب سے امن مذاکرات پر زور نے میری امیدیں اور بڑھا دی ہیں۔

(جاری ہے)

سدھو نے کسی انسان کی سوچ کو خیالات سے بدلنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سوچ سے سوچ کی لڑائی مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ آج کا نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ کئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واجپائی پاکستان گئے تو کارگل کا سانحہ ہوا، نریندر مودی لاہور گئے تو پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوگیا، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دونوں بھارت مخالف تھے ؟واضح رہے کہ سدھو کی وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا اور کئی بھارتی شہروں میں ان کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے جب کہ انتہا پسند ہندوﺅ ں کی جانب سے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔ان مظاہروں کے جواب میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان عزت اورپیار سے مجھے ہزار بار بھی پاکستان بلائیں گے تو میں سر کے بل بھی جاﺅں گا کیوں کہ پیار اور عزت کا دنیا میں کوئی مول نہیں ہوتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات