فلوریڈا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری،20لاکھ شہری متاثر

کیٹگری ون کا طوفان ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا، الاباما اور وسطی مسیسیپی کے علاقے بھی متاثر ہونگے

منگل 4 ستمبر 2018 14:01

فلوریڈا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری،20لاکھ شہری متاثر
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) فلوریڈا میں سمندری طوفان گورڈن نے تباہی مچا دی، طوفان سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

طوفان سے الاباما اور وسطی مسیسیپی کے علاقے بھی متاثر ہونگے، کیٹگری ون کا یہ طوفان ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان گورڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارش اور تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق طوفان سے الاباما اور وسطی مسیسیپی کے علاقے بھی متاثر ہونگے، کیٹگری ون کا یہ طوفان ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔