رانا مشہود کو اسمبلی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

ن) لیگ کے رہنما کو نیا اسمبلی کارڈ بنا کر دیا گیا جس پر انہوں نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کیا

منگل 4 ستمبر 2018 14:53

رانا مشہود کو اسمبلی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خاں کو اسمبلی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد گزشتہ روز صداتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم انہیں کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا ۔جس کے بعد انہیں نیا کارڈ بنا کر دیا گیا اور انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔