چوہدری پرویز الٰہی نے بطور رکن اسمبلی صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

منگل 4 ستمبر 2018 22:32

چوہدری پرویز الٰہی نے بطور رکن اسمبلی صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ ..
لاہور۔4 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2018ء) قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بطور رکن صوبائی اسمبلی صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،منگل کے روز صدر پاکستان کیلئے ہونے والے انتخابات میں چوہدری پرویز الٰہی بطوررکن صوبائی اسمبلی ایوان میں آئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدواپس چلے گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ملک رفیق رجوانہ کے مستعفی ہونے کے بعد بطور قائمقام گورنر پنجاب فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔