پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما، شرجیل میمن کے معاملے پر اپنی ہی پارٹی کے سامنے آگئے

چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں،ڈاکٹرعاصم حسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 4 ستمبر 2018 21:23

پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما، شرجیل میمن کے معاملے پر اپنی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2018ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما عاصم حسین ،شرجیل میمن کے معاملے پراپنی پارٹی کے مخالف نکل آئے۔ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے دو روزقبل کراچی میں نجی ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں گرفتار پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے شرجیل میمن کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیا۔شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے سب جیل قرار دیئے گئے کمرے پر مامور سیکیورٹی اسٹاف کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی اکثریت اس حوالے سے چیف جسٹس کے اس قدم کے خلاف تھی۔

جس دن چھاپی مارا گیا ،اس دن اس معاملے پر سابق صدر آصف زرداری کا موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے ماریں ،وہاں کیا کہا جاسکتا ہے دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو چھاپہ مارنے سے پہلے اپنے عہدے کا خیال کرنا چاہیے۔اس طرح پیپلز پارٹی کی اکثریت نے اس اقدام پر چیف جسٹس کی مخالفت کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم حسین اس پر بولے کہ احتساب عدالت میں میڈیاسے  گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپکے ہسپتال میں دوائی کے ساتھ دارو بھی ملتی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا مجھے اس کا زیادہ علم نہیں ہے۔ چیف جسٹس، شرجیل میمن کو دیکھنے ہسپتال نہیں بلکہ سب جیل گئے تھے۔ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بولے وہ سب جیل تھی جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ تنقید کی جارہی ہے کہ آپکے ہسپتال میں شرجیل میمن کوسہولت فراہم کی گئی،ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ کون سہولت فراہم کررہا ہے۔ایسی غلط سہولت ہم فراہم نہیں کرتے، شرجیل میمن سرکارکے نوٹیفکیشن پرہسپتال آئے تھے اور سرکارہی شرجیل میمن کوہسپتال لائی تھی اوروہ ہی واپس لے گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں۔