Live Updates

سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، 5 ارکان نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا

الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کی پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بدھ 5 ستمبر 2018 00:20

کراچی۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے، 5 ارکان نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں منگل کو صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لئے طے کئے گئے ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عمل درآمد ہوا ہے، 3 حلقوں پر ضمنی انتخاب اور 2 ارکان کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں سے 163 ارکان کو صدارتی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنا تھا مگر مجموعی طور پر 158 ووٹ ڈالے گئے، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ (سینئر) اور نادر مگسی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے جبکہ تحریک لبیک کے 3 اراکین محمد قاسم، محمد یونس سومرو اور ثروت فاطمہ نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 158 میں سے 100 ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے 56 اور ایم ایم اے کے امیدوار مولانا فضل الرحمن نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ درست نشان نہ لگانے پر ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات