شام کے دوشہریوں میں میں ایرانی فوجی اڈوں پر اسرائیلی میزائلوں نے تباہی مچا دی

شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سے گرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردئیے

بدھ 5 ستمبر 2018 11:23

شام کے دوشہریوں میں میں ایرانی فوجی اڈوں پر اسرائیلی میزائلوں نے تباہی ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ حماء اور طرطوس گورنریوں میں قائم ایرانی فوجی اڈوں کو اسرائیل کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماء گورنری میں مصیاف اور وادی العیون کے درمیان قائم ایک فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔

میزائل حملوں کے بعد اڈے سیدھوئیں اور آگ کے فلک بوس شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سے گرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردئیے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم بلندی سے مغربی بیروت کے قریب طرطوس اور حماء میں فوجی اڈوں پر میزائل گرائے۔ ان میں سے بعض میزائل ہدف تک پہنچنیسے قبل تباہ کردیئے گئے اور اسرائیل جنگی جہازوں کو مار بھگایا۔

(جاری ہے)

حماء اور اس کے اطراف میں اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 5 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے ان حملوں پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نیشام کے دارالحکومت دمشق میں قائم المزہ فوجی اڈے پر میزائل حملے کیے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیم آبزر ویٹری کے مطابق منگل کے روز کیے گئے حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔