Live Updates

پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم آفس میں سارا دن بھوکا رہ کربرا حال ہو گیا

وزیراعظم آفس میں سارا دن بس ایک چائے ملی اور میرے حصے میں ایک بسکٹ آیا،سینیٹر فیصل جاوید نے پروگرام کے دوران معصومانہ انداز میں اپنی دکھ بھری روداد سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 ستمبر 2018 12:18

پی ٹی آئی رہنماؤں کا  وزیراعظم آفس میں سارا دن بھوکا رہ کربرا حال ہو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 ستمبر 2018ء) پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم ہاؤس میں سارا دن بھوکا رہ کربرا حال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کے بارے میں مشہور تھا کہ ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں صرف چائے بسکٹ دئیے جاتے ہیں،تاہم وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کچھ زیادہ ہی بچت کرنے لگ گئے ہیں۔

اسی متعلق تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے دلچسپ قصہ سنا دیا۔گذشتہ روز جب فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔تو صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ کچھ تھکے تھکے سے لگ رہے ہیں۔ تو انہوں نے بتایا کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ پورا دن وزیر اعظم آفس میں رہے اور انہیں صرف کھانے کے لیے ایک بسکٹ ہی ملا۔ اگر چائے مل جائے تو بسکٹ نہیں ملتے۔

کبھی کبھی تو ایک بسکٹ حصے میں آتا ہے۔فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم آفس میں 8 لوگوں کیلئے چائے آئی اور اس کے ساتھ ایک ٹرے میں 6 بسکٹ آئے جو کہ میرے حصے میں ایک ہی بسکٹ آیا۔حامد میر نے سوال کیا کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں تو کیا وہاں بھی یہی حال ہوگا؟تو فیصل جاوید نے جواب دیا کہ اگر عمران خان نے ایوان صدر کا ایک دورہ کرلیا تو پھر یہی حال ہوگا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔جس کا آغاز سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کیا ۔۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ صرف دو ملازم اور دو گاڑیاں اپنے پاس رکھیں۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا، ملٹری سیکرٹری کے تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا، دو گاڑیاں اوردوملازم رکھوں گا،بنی گالہ میں رہنا تھا سکیورٹی ایجنسیز نے کہا کہ جان کوخطرہ ہے،مہنگی گاڑیاں نیلام کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع کراؤں گا، وزراء اعلیٰ، گورنرزہاؤسزکے خرچے کم، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنائیں گے،خرچے کم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات