روسی صدر کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ وار ٹی وی شو’’ماسکو- کریملین -پیوٹن‘‘لانچ

بدھ 5 ستمبر 2018 12:59

روسی صدر کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ وار ٹی وی شو’’ماسکو- کریملین ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) روس میں عوامی سطح پر صدر ولا دیمیر پیوٹن کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے سرکاری ٹی وی نے ہفتہ وار شو’’ماسکو- کریملین -پیوٹن‘‘لانچ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل پہلے شو میں صدر پیوٹن کو روسی سیاحتی مقام ٹووا میں ہائیکنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا جو وہاں چھٹیوں پر گئے ہیں۔صدر کے ترجمان دمتری پسکوف کے مطابق اس شو میں صدر کی روزمرہ عام مصروفیات کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :