چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان کیخلاف 16MPO مقدمہ کی سماعت 7 ستمبر کو ہو گی

بدھ 5 ستمبر 2018 13:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے ایم این اے حلقہ این اے 90 چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان کیخلاف 16MPO مقدمہ کی سماعت سات ستمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی مدعیت میں حلقہ این اے 90 سے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نعیم اسلم کپور سمیت 39 نامزد اور 240 سے لیگی کارکنوں پر 16 ایم پی او،دفعہ 341/440/289/148/149 کے تحت مقدمہ درج کیاتھا جس میں رکن قومی اسمبلی سمیت 35 نامزد ملزمان ایڈیشنل سیشن جج افضل فہیم کی عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جس کی سماعت 7ستمبر کو ہو گی۔