Live Updates

علیم خان کی اہلیہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

علیم خان کی اہلیہ کرن علیم حلقہ این اے 131 میں ٹکٹ کی خاموش امیدوار ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 ستمبر 2018 13:41

علیم خان کی اہلیہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 ستمبر 2018ء) : لاہور کے حلقہ این اے 131میں تحریک انصاف کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ تا حال نہیں کر سکی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہمایوں اختر اور ولید اقبال دونوں نے حلقہ این اے 131میں محاذ بنا لیا ہے جب کہ ہمایوں اختر نے تو حلقہ میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ابرارلحق،ولید اقبال اور فرحت عباس بھی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں۔

تاہم اب اس حلقے سے ایک خاتون امیدوار کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی اہلیہ کرن علیم بھی ٹکٹ کی خواہش مند ہیں۔تاہم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں کسی بھی ارکان اسمبلی کے رشتہ دار کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف لاہور کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے وزیراعظم عمران خان نے حلقے میں کروائےگئے سروے کے مطابق ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر اور ولید اقبال ، دونوں نے ہی سروے میں کامیاب اُمیدوار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے ہمایوں اختر کو زیادہ پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کو سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پانچوں حلقوں سے ہی انتخاب جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔ عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،،، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہورکے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔

تاہم عمران خان نے میانوالی سے اپنے آبائی حلقہ این اے 95 کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد باقی تمام نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ، ان حلقوں میں سے سب سے زیادہ زیر بحث لاہور کا حلقہ این اے 131 ہے۔ این اے 131 کی نشست پر حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال تیاریوں میں تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے طور پر این اے 131 میں انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی ۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس حلقے میں پارٹی کے خفیہ سروے کے مطابق ہمایوں اختر کو پسندیدہ اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات