Live Updates

گلگت بلتستان میں بھی کرپٹ حکمرانوں کا احتساب جلد شروع ہورہا ہے‘راجہ جلال حسین

بدھ 5 ستمبر 2018 14:29

گلگت۔05 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین، سئنیر نائب صدر شاہ ناصر، نے کہا کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آ گئی ہے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے جس کا عملی مظاہرہ سیاچن کے دامن میں بھی سب کو دیکھنے کو ملا ۔ یہ بات انہوں نے مشہ بروم تھگس میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی کرپٹ حکمرانوں کا احتساب جلد شروع ہورہا ہے کسی کو کرپشن کرنے نہیں دیں گے عمران خان کے ویژن کو پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے کونے کونے میں پزیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں محکمہ تعمیرات عامہ سمیت کسی ادارے میں کرپشن کرنے نہیں دیں گے، اس وقت تعمیرات عامہ کرپشن کرنے کے لئے پسندیدہ ادارہ بن چکا ہے ،ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات