غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں شروع

بدھ 5 ستمبر 2018 14:59

غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں شروع
مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی فضائیہ نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

عبرانی ٹی وی چینل ریشٹ کے اے این کے مطابق غزہ کے اطراف میں ہونے والی یہ فوجی مشقیں کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مشقوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے دستے بھی حصہ لیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشقوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔