مقبوضہ کشمیر ،شوہر سے بدلہ لینے کے لیے سوتیلی بیٹی کا ریپ کروایا،سابق اہلیہ

طویل تفتیش کے بعد پولیس نے مشتاق احمد کی پہلی بیوی فہمیدہ اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 5 ستمبر 2018 16:06

مقبوضہ کشمیر ،شوہر سے بدلہ لینے کے لیے سوتیلی بیٹی کا ریپ کروایا،سابق ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں ریپ اور قتل کی ایک واردات نے کشمیر میں سنسنی پھیلا دی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک خاتون نے اپنی سوتن کی بیٹی کو اپنے بیٹے اور اس کے دوستوں کی مدد سے اغوا کرا کے جنگل میں اپنے سامنے اس کا ریپ کروایا اور بعد میں اس کا قتل کر دیا۔

نو سالہ لڑکی دس روز سے لاپتہ تھی۔

(جاری ہے)

طویل تفتیش کے بعد پولیس نے مشتاق احمد کی پہلی بیوی فہمیدہ اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کی تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے اٴْوڑی قصبے سے تعلق رکھنے والے مشتاق کے پہلی بیوی فہمیدہ سے تین اور دوسری بیوی خوشبو سے تین بچے ہیں۔ دوسری بیوی کی نو سالہ بیٹی کے ساتھ مشتاق کو کافی لگاؤ تھا۔ خوشبو کا تعلق انڈین ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔ فہمیدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اٴْس نے سوتن کو تسلیم تو کرلیا تھا تاہم مشتاق اسے نظرانداز کرتا تھا اور سارا وقت اپنی دوسری بیوی کے پاس صرف کرتا تھا۔پولیس حکام، سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں نے اس واردات کو کشمیریوں کا سنگین المیہ قرار دیا ہے۔