پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا ،ْسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف

دنیا میں کہیں بھی جائوں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے ،ْ یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 5 ستمبر 2018 16:56

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا ،ْسابق آرمی چیف جنرل راحیل ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، دنیا میں کہیں بھی جائوں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، پاکستان امن پسند ملک ہے ،یہ ہمارا فرض ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کے باصلاحیت افراد کی قدر کی جاتی ہے، میں سعودی عرب کے علاوہ بھی دنیا میں کہیں بھی جا?ں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات کی روشنی میں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے۔