بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے بھارتی حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو گئی ہے،امریکی محکمہ خارجہ

جمعرات 6 ستمبر 2018 13:20

بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے بھارتی حکومت ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے ان کی بھارتی حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ہم نے نہ صرف بھارت بلکہ اپنے تمام شراکت داروں سے ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور روکنے کے لئے بات کی ہی ۔

مذکورہ اہلکار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مائیک پومپیو کے دورہ بھارت کے ہمراہ ان کے وفد میں شامل ہیں ،انھوں نے نئی دلی مین ایک بات چیت میں کہا ہے کہ بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے ان کی بھارتی حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو ئی ہے اور اس درآمد کو روکنے میں بعض تکینیکی معاملے اثر انداز ہیں اور ہماری بات چیت جاری ہے۔