صوبائی حکومت اے ٹی ایچ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کو صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات اٹھائیگی

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 ستمبر 2018 14:27

صوبائی حکومت اے ٹی ایچ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کو صوبہ کے بڑے ہسپتالوں ..
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کو صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ کارڈیک، کڈنی و ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت مالی معاونت کرے گی، مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین میجر جنرل (ر) آصف خان، ڈائریکٹر ڈاکٹر خیال آفریدی سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات اور نئے منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔