Live Updates

(ن)لیگ کا منفی محاذآرائی کا طرزعمل اپوزیشن کو مزید تقسیم کرے گا حکومت مستحکم ہوگی‘چودھری منظور احمد

رانا ثنا اللہ پیپلز پارٹی کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرکے تعاون کا راستہ بند کرنا چاہتے ہیں‘سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پنجاب

جمعرات 6 ستمبر 2018 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا منفی محاذآرائی کا طرزعمل اپوزیشن کو مزید تقسیم کرے گا اس سے حکومت مستحکم ہوگی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم ن پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانے کی بجائے اپنے اندر کے انتشار پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں رات کی تاریکی میں اسٹیبلشمنٹ سے ملنے کون جاتا تھا۔شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کے لیے سب بڑے سہولت کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پیپلز پارٹی کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرکے تعاون کا راستہ بند کرنا چاہتے ہیں،ن لیگ کی پراپیگنڈہ مشینری سے ہمیشہ جمہوریت اور سیاسی عمل کو نقصان پہنچا۔نواز شریف نے اگر ایسے عناصر کوکنٹرول نہ کیاتو ن لیگ کا زیادہ نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی انہی حرکتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی ملک پر مسلط ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات