Live Updates

وزیر ریلوے شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر

وزیر ریلوے نے محکمہ ریلوے میں 20 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 6 ستمبر 2018 18:43

وزیر ریلوے شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06ستمبر 2018ء) :وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لے کر چلنے کی ٹھان لی۔ وزیرر ریلوے نے 20 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو اپنی وزارت کا چارج سنبھالے 2ہفتوں سے زائد ہو چکے ہیں۔وزیرریلوے بھی باقی کابینہ کی طرح اپنے اپنے محکموں میں انقلاب لانے کے لیے بے تاب ہیں۔

اس حوالے سے شیخ رشید نے بھی آج میڈیا میں اپنے ویژن کو قوم کے سامنے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےوزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے دور کو ریلوے کا تاریخی دور بنانے کا عندیہ دے دیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے 100دنوں کا وقت دیا ہے اور میں ان 100دنوں میں بہت کچھ کرنے کو تیار ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ وہ ریلوے میں تاریخی کام کر کے جائیں گے اور جتنا نظام بگڑا ہوا ہے ،اتنا ہی کام کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان کی نوکریوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس حوالے سے ریلوے میں 20ہزار نوکریاں پیدا کریں گے تاکہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات