پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی یوم دفاع کی پریڈ میں بھرپور شمولیت

فورٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ پریڈ میں سیف سٹی کے 7 رکنی دستے نے شرکت کی

جمعرات 6 ستمبر 2018 22:33

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی یوم دفاع کی پریڈ میں بھرپور شمولیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے یوم دفاع کی پریڈ میں بھرپور شمولیت کر کے شہدائے پاکستان اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ یوم دفاع کی پریڈ میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نوجوان افسران نے نیزہ بازی کا شاندارمظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کی پریڈ میں سیف سٹی کے 7 رکنی چاک و چوبند دستے نے شرکت کی جس کی قیادت پولیس کمیونیکیشن آفیسر علی ارسلان نے کی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے دیگر گھڑسواروں میں ڈی ایس پی منصور الحسن، پولیس کمیونیکیشن افسران اقصیٰ فیاض اور آمنہ جبین، ہیڈکانسٹیبل طاہر محمود، کانسٹیبل محمد مقبول اور کانسٹیبل دانش شامل تھے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتھارٹی یوم دفاع پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور قوم کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے۔