چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

جمعرات 6 ستمبر 2018 22:42

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، رضا ربانی اور رحمان ملک شامل تھے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، بیرسٹر مسعود کوثر اور مرتضیٰ وہاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خارجہ امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔