پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ ، چہرے پر زخم آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 ستمبر 2018 11:14

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ ، چہرے پر زخم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 ستمبر 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر زخم آیا۔

(جاری ہے)

کراچی کی معروف شاہراہ شارع فیصل پر ایک شہری کی گاڑی شہلا رضا کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ شہلا رضا کو حادثے کے فوری بعد طبی امداد دی گئی ۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ چہرے پر معمولی زخم آیا ہے۔ جس گاڑی کے ساتھ حادثہ ہوا اس کے ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے اس میں اسکول کے بچے تھے۔