چینی صدر چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے روس جائیں گے

جمعہ 7 ستمبر 2018 11:51

چینی صدر چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے روس جائیں گے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اعلان کیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فورم 11 تا 12 ستمبر روس کے شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کے معاون چانگ ہان ہوئے نے چینی صدرکے دورہ روس کے بارے میں کہا کہ روس میں چین کے صدر دو طرفہ اور کثیر الطرفہ نوعیت سلسلہ وار سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

چینی صدر کی سب سے اہم مصروفیت روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات ہے۔ اس کے علاوہ چینی صدر روس میں صحافیوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ چینی صدر اپنے روس میں قیام کے دوران روسی صدر پیوٹن کی جانب سے دی جانے والی ایک ضیافت میں بھی شرکت کریں گی.اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے رہنما رنگا رنگ ثقافتی،اقتصادی و تجارتی اور علاقائی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال چینی صدر کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ یہ تیسری ملاقات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :