پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشروط طورپر ریگولر کئے جانے والی گریڈ 17 کی 26خواتین لیکچررز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 7 ستمبر 2018 12:51

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشروط طورپر ریگولر کئے جانے والی ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن صوبہ خیبرپختونخواہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشروط طورپر ریگولر کئے جانے والی گریڈ سترہ کی 26خواتین لیکچررز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔ان لیکچررز کو سابقہ قبائلی ایجنسیوں (فاٹا) سے فوری طورپر تبدیل کرکے صوبے کے دیگر اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مس نائلہ شاہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج درہ آدم خیل (ایف آر کوہاٹ )سے تبدیل کرکے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گڑھی کپورہ (مردان) میں تعینات جبکہ مس ثمینہ اکبرخار (باجوڑ ایجنسی )سے تیمرگرہ( لوئر دیر)‘ مس ناہید اختر یکہ غنڈ (مہمند ایجنسی) سے شیخ ملتون ( مردان)‘ مس منیبہ فدا درہ آدم خیل (ایف آر کوہاٹ) سے مردان‘ مس نوشین بیگم درازند ہ (ایف آر ڈی آئی خان) سے ککی (بنوں)‘ مس روشن زمینہ درازندہ(ایف آر ڈی آئی خان) سے ککی ( بنوں) ‘ سیما شاہین درازندہ (یف آر ڈی آئی خان) سے ڈی آئی خان‘ مس بی بی نساء وانا(جنوبی وزیرستان ایجنسی )سے پارہوتی (مردان)‘مس فوزیہ داؤد میران شا ( شمالی وزیرستان ایجنسی )سے ککی( بنوں)‘ مس عندلیب میران شاہ (شمالی وزیرستان ایجنسی )سے صابرآبا د(کرک)‘ مس بی بی حبیبہ میران شا ہ ( شمالی وزیرستان ایجنسی )سے مرغز(سوات)‘ مس صبیحہ ہاشم علی زئی (کرم ایجنسی )سے لاچی ( کوہاٹ)‘ مس عزیزالنساء خار( باجوڑ ایجنسی) سے کرنل شیرخان (صوابی)‘ مس نازیہ کلایہ (اورکزئی ایجنسی ) سے لاچی (کوہاٹ)‘ مس مہرین جمرو د(خیبرایجنسی )سے پبی( نوشہرہ)‘ مس شبانہ بی بی جمرود( خیبرایجنسی )سے تھانہ( مالاکنڈ)‘ مس نزہت جمرود( خیبرایجنسی )سے مردان‘ مس حناگل یکہ غنڈ ( مہمند ایجنسی )سے جندول( لوئر دیر)‘ مس نبیلہ خٹک یکہ غنڈ(مہمند ایجنسی )سے پارہوتی (مردان)‘ مس صائمہ بیگم یکہ غنڈ(مہمند ایجنسی ) سے شیخ ملتون (مردان)‘ مس شگفتہ یکہ غنڈ (مہمندایجنسی )سے شبقدر( چارسدہ)‘ مس رقیہ بی بی خا ر( باجوڑ ایجنسی )سے دیر اپر‘ مس گل سانگہ خار (باجوڑ ایجنسی )سے درگئی ( مالاکنڈ)‘ مس عاشہ دیان خار(باجوڑ ایجنسی) سے تخت بھائی اور مس محبت شاہین گورنمنٹ گرلزڈگری کالج صدہ (کرم ایجنسی )سے تبدیل کرکے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ میں تعینات کردیا گیا ہے ۔