Live Updates

وزیراعظم نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی

جمعہ 7 ستمبر 2018 13:50

وزیراعظم نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس کے کنوینر وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب ہونگے جبکہ دیگراراکین میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، جی ایچ کیو کے ایم او ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے،11کور پشاور کے نمائندے اور حبیب اللہ خان شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے سیکرٹری کے طور پر سیکرٹری سیفران فرائض سرانجام دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات