پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی

شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا

جمعہ 7 ستمبر 2018 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو اچانک حادثہ پیش آیا۔شہلا رضا کے سیکرٹری کے مطابق ان کی آنکھ کے قریب معمولی زخم آیا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔