پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ،مزید نووزراء، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل

وزراء میں پیر سید سعید الحسن شاہ ، مہر اسلم،حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل ،آشفہ ریاض،محمد اخلاق شوکت لالیکا، زوار وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل عبد الحی دستی ،فیصل حیات ،محمد حنیف کو مشیر ،محمد سلمان ، سید رفاقت علی گیلانی ، عمر فاروق ، امیر محمد خان اور خرم خان لغاری معاون خصوصی ہونگے

جمعہ 7 ستمبر 2018 16:52

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ،مزید نووزراء، تین مشیر اور پانچ معاون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ،مزید نووزراء، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل کئے گئے ہیں ۔ وزراء میں پیر سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم،سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل ،آشفہ ریاض، شوکت علی لالیکا، محمد اخلاق ،زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل ہیں ۔ کابینہ میں توسیع سے وزارتوں کی تعداد 32ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عبد الحی دستی ،فیصل حیات اور محمد حنیف کو مشیر جبکہ محمد سلمان ، سید رفاقت علی گیلانی ، عمر فاروق ، امیر محمد خان اور خرم خان لغاری معاون خصوصی ہوں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی طرح کے انتشار کو روکنے کیلئے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزرارتیں حاصل نہ کر سکنے والے اراکین اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔ یادرہے کہ پنجاب کی 23رکنی کابینہ نے 27اگست کو حلف اٹ