پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی

جمعہ 7 ستمبر 2018 18:33

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو اچانک حادثہ پیش آیا۔شہلا رضا کے سیکرٹری کے مطابق ان کی آنکھ کے قریب معمولی زخم آیا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔