الیکشن کمیشن نے پنجاب سے چوہدری سرورکی سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 7 ستمبر 2018 19:09

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے چوہدری سرورکی سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، چوہدری سرور کی خالی نشست پر پولنگ 3 اکتوبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفیٰ سے پنجاب سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر کاغذات نامزدگی 13 ستمبر تک داخل کرائے جا سکیں گے۔ اس نشست پر پولنگ 3 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں ہو گی جہاں پنجاب اسمبلی کے اراکین بقیہ مدت کیلئے سینٹ کے رکن کا انتخاب کریں گے۔