ضمنی انتخابات ،ْامیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں )آج( تک جمع کرائی جا سکیں گی

جمعہ 7 ستمبر 2018 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں (آج )ہفتہ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں کو 13 ستمبر تک نمٹایا جائیگا جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائیگی ،ْ کاغذات نامزدگی 15ستمبر کو واپس لئے جا سکیںگے جبکہ 16 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیںگے، پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی۔