تحریک لبیک پاکستان سندھ نے یوم تاجدار ختم نبوت ﷺ منایا

سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں قانون تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی گئی اور قادیانیوں کو متبنہہ کیا گیا کہ انہیں پاکستان میں یہود وہنود کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون اور پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے

جمعہ 7 ستمبر 2018 22:05

تحریک لبیک پاکستان سندھ نے یوم تاجدار ختم نبوت ﷺ منایا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ نے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت کے مطابق 7 ستمبر یوم تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا۔اور سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں قانون تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی گئی اور قادیانیوں کو متبنہہ کیا گیا کہ انہیں پاکستان میں یہود وہنود کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون اور پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار جمعہ7ستمبر کو یوم تاجدار ختم نبوت کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹی ایل پی کے صوبائی امیر مفتی غلام غوث بغدادی،سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری،علامہ احمد رضا امجدی،مفتی محمد عتیق اختر القادری ودیگر نے کیا، اس موقع پر مساجد میں پاکستان کی نظریاتی و جغرافیاء سرحدوں کی ہمیشہ کے لئے حفاظت کی قراردادیں بھی نمازیوں سے ہاتھ اٹھوا کر منظور کروائیں گیں اور قادیانیوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کو پاکستان کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا،مفتی غلام غوث بغدادی نے قانون تحفظ ختم نبوت کی منظوری پر تحریک ختم نبوت کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علامہ شاہ احمد نورانی،علامہ عبدالستار خان نیازی کی تاریخی ملی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس تاریخ کا تسلسل تحریک لبیک پاکستان کی صورت میں قانون رسالت کے تحفظ کی حفاظت کیلئے آج بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

قانون تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کے لئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا جائے گا نہ قانون رسالت پر آنچ آنے دی جائے گی،جبکہ مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ بلاول بھٹو منافقت ترک کرکے قوم کو دو ٹوک انداز میں بتائیں کہ وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے قانون کو وہ تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں کیونکہ اس حوالے سے انکا معاملات پر سوالیہ نشان ہے،مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ پاکستان میں اب سیاست کیلئے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے قانون کو قبول کرنے کا عوام کو یقین دلائے بغیر سیاست کرنا مشکل ہوگی۔#