وفا قی پولیس نے چار منشیا ت فروشوں سمیت معمولی وارداتوں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کر لیا

2کلو گر ام ہیر وئن ، 1کلو 255گر ام چرس ، شراب ، چار عدد مسروقہ مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعہ 7 ستمبر 2018 23:10

وفا قی پولیس نے چار منشیا ت فروشوں سمیت معمولی وارداتوں میں ملوث14ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) وفا قی پولیس نے چار منشیا ت فروشوں سمیت معمولی وارداتوں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تاہم ملزمان کے قبضہ سی2کلو گر ام ہیر وئن ، 1کلو 255گر ام چرس ، شراب ، چار عدد مسروقہ مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ تر نو ل پولیس نے ڈورے خا ن چوک سے دوران سپیشل چیکنگ ملزم عدنا ن راجہ کو گرفتار کرکے اس سے 2کلو گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، ملزم چن زیب کو گرفتار کرکے دو عدد مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کر لیے گئے ، جبکہ بغیر اجا زت غیر محفو ظ طریقہ سے گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر تین ملزمان عطا الر حمن ، محمد فیا ض اور فضل غفار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، تھا نہ بہار ہ کہو پولیس نے ملزم محمد اعجا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 50گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم محمد عالم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 205گر ام چرس بر آمد کرلی او ملزم محمد شکیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ کو ہسار پولیس نے پا بند ی کے با وجو دکھلا تیل فروخت کر نے پر دو ملزمان اختر خا ن اور وزیر محمد کو گرفتار کر لیا، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم صدام حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،سی آئی اے پو لیس نے دو ملزمان عنا ئت اللہ اور علی رحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی02عدد مو با ئل فون برآمد کرلیے، ملزم تصور عباس سے 02بو تلیں شراب بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرلیئے گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ