حکومت 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ﷺ ڈے منانے کا سرکاری اعلان کرے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت کا اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے عاطف میاں قادیانی کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 7 ستمبر 2018 22:55

حکومت 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ﷺ ڈے منانے کا سرکاری اعلان کرے ، سربراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے بغیر نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ممکن نہیں ہے ،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے سر کٹاسکتے ہیں قادیانی غیر مسلم ہیں کلیدی عہدوں پر آئین کے تحت فائز نہیں کیا جاسکتا ،حکومت کا اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے عاطف میاں قادیانی کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حکومت 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ﷺ ڈے منانے کا سرکاری اعلان کرئے ، پارلیمنٹ نے 7ستمبر کوقادیانیوں کو غیر مسلم قراردے کراقلیت قرار دیا ،قادیانی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو اقلیت کی بجائے مسلمان ظاہر کرتے ہیں ان کو کسی بھی کلیدی عہدے پر رکھنا آئین سے بغاوت کے زمرے میں آئے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ﷺ کے طور پر منایا گیا ،ملک بھر میں ریلیوں ،جلسے اور سمینار سے مقررین نے خطاب میں کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا ،مرزا غلام احمد قادیانی گستاخ رسول ہے اس کے ماننے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،نبوت کے جھوٹے دعوئے دار قادیانی یہود ونصاریٰ کی پیداوار ہیں جن کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے ،1883میںمرد قلند رمفتی غلام دستگیر قصوری رحمتہ علیہ نے مرزا غلام احمد قادیانی کو کافر ہونے کا فتویٰ دیا تھا ،عالم اسلام کے نزدیک قادیانی غیر مسلم ہیں ،قادیانیوں کے ہاتھ عاشقان رسول کے خون سے رنگے ہوئے ہیں 1953میں 10ہزار سے زائد عاشقان رسول کو شہید کیا گیا ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظمعمران خان کو چاہئے کہ وہ کسی بھی ایسے فیصلوں سے گریز کریں کہ جس سے ملک میں مذہبی سیاسی انتشار پیدا ہو ،عقیدہ ختم نبوت پر کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،آئین پاکستان کے تحت مرازئیوں کو جن چیزوں کا پابند کیا گیا ہے حکومت وقت پر لازم ہے کہ اس کی پاسداری کو وہ یقینی بنائے، حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام مخالف اور پاکستان کی خود مختاری کے خلاف کسی حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت پر کسی کوشب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،آئین کے مطابق کسی قادیانی کو اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے،تحریری تقریری طور پر مسلمانوں میں اپنے عقیدے کا پیغام دینے کا کوئی حق نہیں ہے ،آئین کی بالادستی کو یقینی بناکر ہی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ،نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ داری کیلئے علمی اورذہنی طور پر تیار کرنا علماء و مشائخ کی دینی ذمہ داری ہے ثروت اعجاز قادری نے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی ،علامہ عبدالستار خان نیازی ودیگر علماء کو پارلیمنٹ سے ختم نبوت کا بل پاس کرانے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔