Live Updates

اے124 سےشاہدخاقان عباسی الیکشن لڑیں گے

نوازشریف کےمخلص ساتھی کےساتھ وہی پیارکرناجومیرےساتھ کرتےہو،حمزہ شہباز کی کارکنان سے اپیل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 7 ستمبر 2018 22:21

اے124 سےشاہدخاقان عباسی الیکشن لڑیں گے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07ستمبر2018ء) : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے الیکشن لڑوانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگی رہنماء حمزہ شہبازکی جیتی ہوئی نشست این اے 124لاہور سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورکن اسمبلی منتخب کروایا جائے۔جس کے لیے ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کولاہور کی قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخاب میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

این اے 124لاہور سے ن لیگ کے رہنماء حمزہ شہبازنے عام انتخابات 2018ء میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔حمزہ شہبازنے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سمیت دو نشستوں سے الیکشن جیتا تھا۔تاہم پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم کیلئے حمزہ شہبازشریف صوبائی اسمبلی کی نشست پاس رکھیں اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث حمزہ شہبازشریف نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی ہے۔تاہم حمزہ شہبازشریف نے صوبائی اسمبلی کی نشست پاس رکھی ہے۔این اے 124 کی نشست خالی ہونے کے بعد عام انتخابات میں بہت سے ہارنے والے لیگی قائدین نے اس نشست پر نظریں جما لی تھیں ۔اس سلسلے میں فیصل آباد سے شکست کھانے والے عابد شیر علی نے بھی اس حلقے کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے تھے ۔

تاہم ان کے خلاف مقامی کارکنان کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
حلقے کے کارکنان نے عابد شیر علی کے خلاف بینر آوایزاں ہیں جن پر لکھا ہے کہ جو لوگ اپنے شہروں سے ہار گئے ان کو ہمارے اوپر مسلط نہ کیا جائے اور حلقے کے کسی اور آدمی کو ٹکٹ دیا جائے۔تاہم اب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اس نشست سے الیکشن لڑوانے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے اور اس بات کا اعلان حمزہ شہباز شریف نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ این اے124 سےشاہدخاقان عباسی الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ نوازشریف کےمخلص ساتھی کےساتھ وہی پیارکرناجومیرےساتھ کرتےہو۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات