آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 8 ستمبر 2018 10:10

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ مالاکنڈ، راولپنڈی، ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بونداباندی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :