سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والے مقامی شہری پر مقدمہ شروع

ہفتہ 8 ستمبر 2018 11:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) سعودی عرب کی فوجداری کی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے اور نظام خلافت لانے کے علمبردار سعودی شہری پر فرد جرم عائد کردی،اس پر 37 الزام عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی شہری پر امن و امان کو متزلزل کرنے ، معاشرے کو حکام کے خلاف بھڑکانے، الاخوان کا ایجنڈا نافذ کرنے ، سعودی حکومت کا تختہ الٹ کر مملکت سمیت پوری عرب دنیا میں نظام خلافت نافذ کرنے، قیدیوں کو جیلوں سے آزاد کرانے کے مطالبے ، عرب ممالک میں داخلی انقلاب برپا کرنے اور یوسف القرضاوی کی زیر قیادت تمام عوام کو جمع کرنے کی تحریک چلانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔