نومنتخب صدر عارف علوی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،ْ

چیف جسٹس حلف لینگے

ہفتہ 8 ستمبر 2018 14:21

نومنتخب صدر عارف علوی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کل اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،ْچیف جسٹس پاکستان ان سے حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے عہدے کی مدت کے ختم ہونے پر آخری روز ایوان صدر میں افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی(آج) اتوار کو پاکستان کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، ان سے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار حلف لینگے ،ْتقریب حلف برداری میں وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت اعلی سیاسی وعسکری حکام شریک ہونگے ،ْ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر منتخب ہوئے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن تھے ۔